Live Updates

لاہور ٬ حکومت کے ہر حربے کو ناکام بنا کر کارکن اسلام آباد پہنچیںگے ٬صمصام بخاری

اسلام آباد بندکرنے کے لئے ہم خیال سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی تحریک انصاف کے کارکنوں کو متحرک کے لئے ورکرزکنونشن اور اکارنرمیٹنگز منعقد ٬ سید صمصام علی بخاری کا تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم اور ایڈوائزری کونسل کے ممبران کے اعزاز میں میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بندکرنے کے لئے تحریک انصاف کی سرگرمیاںمیںاضافہ ٬ کارکنوں اور عوام کو متحرک کرنے کے لئے کارنر میٹگز اور کنونشن میں تیزی آگئی ٬ پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیل لیول پر رہنمائوں کے ہنگامی دورے اوراسلام آباد بندکرنے کے پلان اے اوربی تیارکر لیا گیا ہے ٬ ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم اور ایڈوائزری کونسل کے ممبران کے اعزاز میں میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر کیا٬ ا س موقع پر چوہدری محمد سرور ٬ شفقت محمود ٬ ڈاکٹر شاہد صدیق خان ٬ شعیب صدیقی٬عائشہ چوہدری٬ میاں اسلم اقبال ٬ ڈاکٹر زرقا تیمور ٬ رانا ندیم احمد٬ شیخ شہزاد یونس٬ حافظ فرحت عباس ٬فاطمہ شاہ٬ عظمیٰ کاردار٬رائو شیراز٬ سنیہ ساجد٬ کاشف اقبال ٬ نویداحمدموجود تھے٬ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم اور ان کی فیملی کا نام آیا ہے اس لئے ان کا احتساب عوام کی آواز ہے ٬ ملکی دولٹ لوٹنے والوںکے حساب کا وقت آن پہنچا ٬ چوروں اور لٹیروں کے دن گنے جا چکے ہیں اور قومی مجرموں سے پائی پائی کا حساب لیںگے ٬ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے درباریوں کا بھی یوم حساب قریب ہے ٬ عوام کے ساتھ کی گئیں زیادتیاںکسی صورت معاف نہیں ہوںگی٬ سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ مشرف کے چمچے وزیراعظم کے دفاع میں سب سے آگے ہیں یہ وہ لوگ ہیںجو چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں اور یہی نوازشریف کی کشتی کے ڈوبنے کی صورت میں کسی دوسری جماعت میں جانے کے لئے پر تول رہے ہوںگے ٬ انہوں نے میڈیا کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ کیا گیا اور (ن) لیگ کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا تہیہ کیا گیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات