نیوٹیک نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کو اے پلس کیٹگری میں شامل کرلیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 23:02

سیالکوٹ ۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) نیوٹیک نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کو اے پلس کیٹگری میں شامل کرلیا۔ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پیرس روڈ کے پرنسپل مشتا ق احمد نے بتایا کہ اساتذہ کی انتھک کاوش کے نتیجہ میںسالانہ امتحان میں کالج نی73فیصد رزلٹ دیا جوکہ کالج کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالج کی موجودہ کارکردگی کو بنیاد پر نیوٹیک نے کالج ہذا کو اے پلس کیٹگری میں شامل کرلیا جو کہ شہر اقبال کے تعلیمی حلقوں لئے بھی اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی داخلہ کمیٹی نے بھی ٹیوٹا کی طرف سے دیا گیاٹاڑگٹ حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی شہر کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جسکی مثال اس سال570طلبا کا شارٹ کورس میں حصہ لیکر ڈپلومہ حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :