ڈی سی اوکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 23:02

سیالکوٹ ۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں ٹی ایم ایز کے ایڈمنسٹریٹر اور اراکین کمیٹی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہا ہے کہ کمرشل عمارات کی تعمیر کے نقشہ جات کی منظوری کیلئے قوانین کے مطابق پارکنگ کیلئے جگہ رکھی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے سڑکوں پر پارکنگ اسٹینڈ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوںنے ٹی ایم اے کے ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت کی کہ وہ منظور شدہ نقشہ جات کے مطابق کمرشل عمارتوں کی تعمیر کو یقینی بنائیں اور بغیر نقشہ کی منظوری کے دکانیں اور پلازے تعمیر کرنے والے کے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔