حکومت عوام کو صحت کی جدید بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے٬چوہدری خوش اختر سبحانی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:53

سیالکوٹ ۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر چوہدری خوش اختر سبحانی نے کہا ہے کہ نیشنل ہیلتھ پروگرام کا پودا وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں لگایا تھا جو درخت بن کر پورے ملک میں پھیل رہا ہے ۔ وزیر اعظم کی قیادت میں پروگرام کو ہم ملک کے کونے کونے تک پھیلا کر عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

جن اضلاع میں نیشنل ہیلتھ پروگرام عمل میں لایا گیا ہے وہاں کے مستحق گھرانے صحت کی معیاری سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت صحت پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ پروگرام کا اجراء ہو چکا ہے اب کوئی بھی غریب شہری علاج و معالجہ کے لئے اپنا گھر فروخت نہیں کرے گا۔ صحت کارڈ صرف غریب لوگوں کے لئے ہے ۔ علاج پرخرچ ہونے والی3لاکھ سے زائد کی رقم محکمہ بیت المال ادا کرے گا۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب قوم کے دلیر لیڈر ہیں جن کی قیادت میں ملک خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے ۔