وزیراعظم نوازشریف کی وضاحتیں اور وزراء کے بیانات لرزتے ایوان کی ترجمانی ہے‘ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خانہ بدوشوں نے سفر کی ٹھان لی ہے

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا بیان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقریر بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتی ہے ٬عمارت کے اففتاح کے موقع پر تاجروں سے پارٹی پارٹی کارکنان کی طرح خطاب نہیں کرنا چاہئیے ٬کراچی سے جاری بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ (ن) لیگ کے وزراء پر احتجاج اور دھرنے کا خوف تاری نظر آتا ہے٬انہوں نے کہا کہ دل کا جانا ٹہر گیا ہے٬آج گیا یا کل گیا ٬انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی وضاحتیں اور وزراء کے بیانات لرزتے ایوان کی ترجمانی ہے٬ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خانہ بدوشوں نے سفر کی ٹھان لی ہے٬جس کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ (ن) لیگ گرین سگنل کے بجائے ریڈ سگنل پر ہی دوڑ لگا رہی ہے٬وفاقی حکومتی وزراء کے روئیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس تحمل نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔