ڈکیتیوں پر قابو پانے کیلئے رات کے وقت پولیس اور رینجرز کی پیٹرولنگ بڑھائی جائے

تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالعزیز خان کا مطالبہ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالعزیز خان نے شہر میں لوٹ مار اور دکانوں کی ڈکیتیوں کی وارداتوں کے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ اور سیکورٹی اداروں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں پر قابو پانے کے لئے رات کے وقت پولیس اور رینجرز کی پیٹرولنگ بڑھائی جائے تاکہ اس قسم کی واردات کا قلعہ قمع کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’ انصاف ہائوس‘‘ نرسری میں کراچی کے مختلف اضلاع کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کراچی ریجن کے عہدیدار خالد عمران٬ طائوس خان اور دیگر عہدیدار ن بھی موجود تھے ٬انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیت اور چور بچہ گروپ سرگرم ہیں جو کم عمر لڑکوں پر مشتمل ملزمان نے کئی گھروں کا صفایا کر دیا ہے ٬ شہریوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں٬پولیس انتظامیہ متعلقہ ایس ایچ او اس قسم کے ڈکیت گروپ کی سرکوبی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں٬ تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :