انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راء کے ایجنٹ ہونے کے شعبے میں گرفتار3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:04

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راء کے ایجنٹ ہونے کے شعبے میں گرفتار3 ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملیر کے علاقے سے راء کے ایجنٹ ہونے کے شعبے میں گرفتار3 ملزمان ظاہر لمبا٬امتیاز اور جنید کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا ٬ہفتے کو سنا جانے والے فیصلے میں عدالت نے لکھا ہے کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے ٬لزمان سے کوئی بھی ایسا مواد نہیں ملا جس سے ان کا بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے تعلق ثابت نہیں ہوا ایسی صورت میں ملزمان کو سزا نہیں دی جاسکتی ہے٬واضح رہے کہ ملزمان کو اپریل 2015 میں گرفتار کر کے اس وقت کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے طویل پریس کانفرنس کی تھی٬جس میں راؤ انوار نے ملزمان سے اسلحہ اور بارودگی ظاہر کی تھی۔