ٹریفک حادثات میں دو خواتین جاں بحق

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:04

رحیم یارخان ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) تیزرفتار موٹرسائیکل سوار بہن بھائی اچانک روڈ پر آجانے والے کتے سے ٹکراگئے ٬ موٹرسائیکلوں میں تصادم 2خواتین جان بحق بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا ٬تفصیلکے مطابق گزشتہ روز نواں کوٹ کارہائشی رشید احمد اپنی 50سالہ ہمشیرہ نیامت بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث اچانک روڑ پر آجانے والے کتے سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث نیامت بی بی شدید زخمی ہوگئی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث 50سالہ نیامت بی بی دم توڑگئی اسی طرح موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہونے والی چاچڑاں شریف کی رہائشی 30سالہ صائمہ کو بھی طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں30سالہ صائمہ بھی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی ۔

متعلقہ عنوان :