سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شکایات کے ازالہ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:03

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مثالی بنا نے کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سیکنڈ شفٹ میں صفائی کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو شہریوں کی شکایات پر معمول کی صفائی کے بعد دوپہر اور رات کو بھی صفائی آپریشن کریں گی۔

(جاری ہے)

ہر ٹیم کے انچارج کو جدید مشینری اور آلات فراہم کئے گئے ہیں تاکہ صفائی کا معیار بہتر بنایا جاسکے گزشتہ روز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی سکواڈ نے مکمل میٹرو روٹ پر سڑکوں اور ملحقہ علاقوں کی بھر پور صفائی اور منوں وزنی ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ اٹھا کر روٹ پر پانی کا چھڑ کائو بھی کیا۔ اس سلسلے میںمنیجنگ ڈائریکٹر احمد شہر یا رنے بتایا کہ ڈی سی او نادر چٹھہ کے وژن کے مطابق صبح معمول کے مطابق صفائی آپریشن کے بعد سارا دن خصوصی ٹیمیں شہر کی سڑکوں اور رہائشی کالونیوں پر شکایات کا ازالہ کریں گی تاکہ کسی بھی اوقات میں کوڑا کرکٹ اور گندگی دکھائی نہ دے ۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصو بے کے روٹ پر روزانہ کی بنیاد وں پر صفائی آپریشن کر کے تعمیراتی میٹریل کو صاف کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :