انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز پر دفعہ144نافذ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:03

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈی سی او زید بن مقصود نے ضلع خانیوال کی ریونیو حدود میں دفعہ144کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ سپلمنٹری امتحانات 2016کے امتحانی مراکز کی200گز کی حدود میں اصل امیداوروں اور نگران عملہ کے سوا باقی تمام افراد کے داخلہ پر فوری پابندی عائد کردی ہے ممنوع علاقہ میں ہر قسم کی کتاب ٬گائیڈ اور حل شدہ پرچہ جات ساتھ لیجانے پر بھی پابندی ہوگی اور امتحانی مراکز کے 500گزکی حدود میں فوٹو سٹیٹ مشین لگانے کی بھی ممانعت ہوگی ۔