تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی نے ظفرراجپوت٬رشیدبھیا٬فوزیہ عامراوررضوانہ اسلم کی رکنیت ختم کردی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پرایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ظفرراجپوت٬رشیدبھیا٬فوزیہ عامراوررضوانہ اسلم کوفوری طورپرتنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدرآبادڈسٹرکٹ کمیٹی کے ارکان عابدغوری٬جاویدخان٬ذوالفقارعلی خانزادہ٬فہیم بیگ مغل٬ فاروق خان ٬فہیم راحیل اورسعیدعزیزکوبھی تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پرفوری طورپرتنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے۔

رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان نے تمام ذمہ داران و کارکنان کوہدایت کی کہ وہ تنظیمی نظم وضبط پرسختی سے عمل پیرارہیںاور مذکورہ افرادسے کسی بھی قسم کاتنظیمی رابطہ ہرگزنہ رکھیں۔#

متعلقہ عنوان :