ہرنائی٬گچینہ کے پہاڑی سلسلے میں نجی کمپنی کا نصب شدہ ٹاور نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ٬موبائل فون سروس معطل

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:54

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ہرنائی علاقے گچینہ کے پہاڑی سلسلے میں نجی کمپنی کا نصب شدہ ٹاور کونامعلوم افراد نے دھماکہ خیز موادسے اڑا دیا٬تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے گچینہ میں ہفتہ کی صبح زور دھماکہ ہوا جسکے بعد نجی کمپنی کا ٹاور گر کر زمین بوس ہوگیا ٹاور کے گرنے سے سے ناکس گچینہ کول مائینز ایریا اور ہرنائی شہر کے مختلف علاوں میں موبائل فون سروس منقطع ہوگئی جسے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :