کوئٹہ ٬اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کو نظرانداز کرنے سے مسائل پیداہوں گے

صوبائی امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ عوام کسی بھی سطح کی کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اقتصادی راہداری کے حوالے سے اہل بلوچستان کوحقائق سے باخبر کیا جائے مغربی روٹ کو نظرانداز کرنے سے مسائل پیداہوں گے ۔جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف سب سے پہلے مارچ میں مہم شروع کی اوراب کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ بھی کٹھکٹھایاصاف ستھرے لوگ ہی کرپشن کو ختم کرسکتے ہیں کرپٹ مافیا نے ملک کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے حکمرانوں نے انتخابات کے دوران عوام سے کیے گیے وعدے بھلادیے ۔

جماعت اسلامی کے کارکنان عوام سے رابطہ مضبوط بنائیں جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے ذمہ داران وکارکنان کو کامیاب دوروزہ اجتماع ارکان کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ان خیالات کاا ظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں اجتماع ارکان میں کام کرنے والے کارکنان کے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم٬جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کیساتھ وفاق اورصوبائی حکومتوں نے بہت زیادہ زیادتیاں کی ہیں جس کی وجہ سے عوام غربت ٬مہنگائی ٬بدامنی سمیت نا ن شبینہ کے محتاج ٬احساس محرومی کا شکار ہیں بدقسمتی سے ہر الیکشن کے بعد منتخب نمائندے مالامال جبکہ عوام پریشان ہوجاتے ہیں صرف پارٹی جیالوں کو نوازنا جمہوریت نہیں ۔

بلوچستان کے حکمرانوں کو عوام کی حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے دیرینہ قومی مسائل کو ترجیحی طور پر حل کرنا چاہیے بلوچستان میں کئی دہائیوں سے کوئی میگاپراجیکٹ شروع نہ ہونا یہاں کے مظلوم عوام کیساتھ زیادتی ہے ۔حکمرانوں نے جمہوریت اور آئین کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا بدقمستی سے ملک میں جمہوریت کے نام پر عوام کو صرف الیکشن کے دنوں میں اہمیت اور عزت دی جاتی ہے ۔غریب کے دکھ دردسمجھنے والی پارٹی جماعت اسلامی ہے جو الحمد اللہ ہر قسم کی کرپشن تعصب وموروثیت سے پاک ہے انشاء اللہ حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی لائیگی جو عوام کے مسائل حل بھی کرسکتی ہے اور قوم کے وسائل قوم کی حالت بدلنے پر خرچ بھی کریگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :