سیکنڈری سکو ل سرٹفیکیٹ امتحانات کے سلسلہ میں دفعہ 144 کا نفا ذ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:17

پاکپتن ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ایڈمنسٹریٹر/ ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے ساہیوال بو رڈ کے کے تحت شروع ہونے والے سیکنڈری سکو ل سرٹفیکیٹ( سپلیمنٹری) کے امتحانات کے سلسلہ میں دفعہ 144 کا نفا ذ کر دیا ہے جس کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی سنٹر کی 100 گز کے حدوداند ر داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے تحت بغیر رول نمبر سلپ ا متحانی سنٹر میں داخل ہونے ٬کتابیں ٬ گائیڈ٬ مو بائل فون اور دیگر امتحان میں مدد دینے والے مو اد/ غیر متعلقہ مواد کو لانے پر بھی پا بندی ہو گی ٬دفعہ144 کی خلاف ورزی کر نے والے کے خلاف سخت تادیبی قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جائے گی ٬ یہ احکامات امتحانات کے اختتام تک نافذ العمل رہیںگئے۔