ہم کرپشن اور ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہو ئی دیوار بن کر آگے بڑھ رہے ہیں

عوام2نومبر کو اسلام آباد بند کر کے کرپٹ اور نااہل لوگوں سے چھٹکارا پا لیں گے۔ محمد عاطف خان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم ٬توانائی و برقیات محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ہم کرپشن اور ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہو ئی دیوار بن کر آگے بڑھ رہے ہیں۔عوام2نومبر کو اسلام آباد بند کر کے کرپٹ اور نااہل لوگوں سے چھٹکارا پا لیں گے۔تبدیلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ماضی میں گھروں کے اندر جلسے کرنے والے اب باہر نکل کر جلسے کر رہے ہیں۔

پختونوں اور اسلام کے ٹھیکیداروں کو اسلام آباد کی فکر ہے انہیں پختونخوا کے عوام سے کوئی سرو کار نہیں۔وہ بابینی میں 15کروڑ روپے کی لاگت سے 14کلومیٹر سڑک کا سنگ بنیاد اور کودینکہ میں مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے کے موقع پر منعقدہ جلسوں سے خطاب کر رہے تھی.جلسوں سے ایم این اے مجاہد خان٬ضلعی کونسلرشیر بھادر٬تحصیل کونسلر آیاز صافی اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرشاہد خان٬سجاد خان٬سلیمان ٬ جہانگیر٬ آصف٬ شہزاد٬ عاطف اورصادق علی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور انہیں ٹوپیاں پہنائیں۔محمد عاطف خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیںاکٹھے ہوکربھی الیکشن لڑیں تو تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔لوگ ایزی لوڈ٬ہیوی لوڈ٬مسٹر ٹین پرسنٹ قرض اتارو ملک سنوارو اور ڈیزل کے پرمٹ بکنے والوں کو جان گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں اقتدار کا حصہ رہنے والوں نے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور سائیکل پر آنے والوں نے لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اپنی جیبیں بھریں ہیں۔

ان کا عوام کے مفاد سے کوئی سروکار نہیں وہ صرف اپنی جیبیں بھرنے کے لئے الیکشن لڑتے ہیں۔ماضی میں بننے والی سڑکیں آج کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین غریب عوام کا پیسہ کھا کر اب کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔عوام جان چکے ہیں اور اب انکی چالوں میں نہیں آئیں گے۔ماضی میں پولیس افسر روزانہ خوانین کے حجروں کے چکر لگاتے تھے اب پولیس آزاد ہے اور عوام کی خدمتگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 40ہزار اساتذہ اور ڈھائی ہزار پولیس بغیر سفارش ٬رشوت کے میرٹ پر بھرتی ہو گئے ہیں۔محمد عاطف خان نے کہا کہ یو سی بابینی میں 7سکولز کی اپ گریڈیشن ٬تین جنازگاہ تعمیراور13 ٹرانسفارمز لگائے گئے ہیں اور اگر مزید ضرورت ہوئی تو بھی دیں گے۔انہوںنے نالیوں اور گلی کوچوں کی فرش بندی کے لئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔بعدازاں انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کودینکہ میں ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی اضافی کمروں کا افتتاح بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :