ْ چنیوٹ ٬عوامی مسائل سننے کے لیے ڈی ایس پی بھوآنہ زاہد ہ پروین کا کھلی کچہری کاانعقاد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:15

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء)عوامی مسائل سننے کے لیے ڈی ایس پی بھوآنہ میڈ م زاہد ہ پروین نے چوکی جامعہ آباد کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں SHO بھوآنہ ٬ انچارج چوکی٬ جملہ تفتیشی افسران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میںڈی ایس پی بھوآنہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہIG مشتاق احمد سکھیراصاحب ٬ RPO بلال صدیق کمیانہ اور DPO چنیوٹ مستنصر فیروز کی ہدایت پرکھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاہے ۔

کھلی کچہری کا مقصد عوام کی شکایات کو سننا ہے اور ان شکایات کا موقع پر ازالہ کرنا اور پولیس کے کام کا جائزہ لینا ہے کہ امن کی فضا ء برقرار رہے اور ایسے لوگوں کے پاس آکر جو لوگ دفتر پہنچ کر اپنی شکایات کے بارے میں نہ بتاسکتے ہیں کے گھروں کے نزدیک کھلی کچہری لگائی جائے ۔

(جاری ہے)

ایسے لوگوں کی شکایات ٬ مسائل سناجائے اور ان کو حل کیا جائے ۔ شرکاء کچہری نے اپنے اپنے علاقہ کی شکایات / مسائل پیش کیے ۔

تمام کے مسائل کو تفصیلاً سناگیا ۔ چند مسائل کو موقع پر ہی حل کروا دیا اور بقیہ کے لیے احکامات جاری کیے گئے اور عوام کو یقین دہانی کروائی گئی کہ ان کے مسائل جلد ازجلد حقائق کی روشنی پر حل کیے جائیں گے ۔ دوران کھلی کچہری پولیس کو ہدایت کی گئی کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کو شش کرے اور ان کے تمام مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر حل کرے۔