چنیوٹ ٬چارٹرآف ڈیمانڈ کیلئے پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے٬میاں شوکت علی تھہیم

تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی صدرکی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:15

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے چارٹرآف ڈیمانڈ کیلئے پرامن احتجاج ہماراآئینی ٬جمہوری اورانسانی حق ہے ۔ ماضی میںبینظیر بھٹو کی منتخب حکومت کیخلاف نام نہادتحریک نجات کے دوران میاں نوازشریف کی کال پر بیسیوں بارشٹرڈائون اورپہیہ جام ہڑتال کی گئی ٬اب انہیں مکافات عمل کاسامنا کرناپڑاتووہ بچوں کی طرح روکیوں رہے ہیں ۔

اگرحکمرانوں نے بزدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سرگرم قائدین اورکارکنان کیخلاف کریک ڈائون کیا توان کے جعلی اقتدار کاڈراپ سین ہونا اٹل ہے انہوں نے کہا کہ پاناما لیگ کسی صورت انتھک اوردبنگ کپتان عمران خان کے سرفروش اورکفن پوش ٹائیگرز کاحوصلہ پست نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے نزدیک یہ ریاست بچانے کاوقت ہے جبکہ شریف برادران اپنی سیاست بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پرامن جمہوری سیاسی جدوجہد جمہوریت نہیں فرعونیت ٬موروثیت اوریذیدیت کیخلاف ہے ۔احتساب کاتیر کمان سے نکل گیا ٬اس سے صرف بدعنوان چھلنی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں اکتوبر کے بعد نومبر جبکہ پاکستان میں ''سرنڈر''کامہینہ آئے گا۔پاکستان کاسبزہلالی پرچم سرنگوں کرنیوالے عناصر عنقریب سرنڈر کریں گے اوردنیا ان کامنطقی انجام دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ3نومبر کاسورج پاکستان میں آئینی تبدیلی کی نوید کے ساتھ طلوع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :