کوئٹہ٬ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے باعث مریض شہر سے باہر علاج کرنے پر مجبور ہیں٬ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی بیان میں کہا گیا کہ جہاں بہترنظام زندگی اور بہتر مستقبل کے مواقعوں کے امکانات موجود ہیں وہاں کے عوام پر امید ہوکر زندگی کے تمام شعبوں کے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں جو انسانی زندگی سے براہ راست وابستہ ہے ایسے شعبے جو انسانی زندگیوں اور انسانی جانوں کے حفاظت کا ضامن ہے ان پر حکومت اور زمہ دار حکام کی توجہ اولین شرط ہے بیان میں کہاگیا کہ اس وقت کوئٹہ کے اکثر سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے باعث عوام پر یشانیوں سے دوچار ہیں جبکہ جن بیماریوں کا علاج یہاں ممکن ہیں انکے مریض بھی سہولیات کے فقدان کے باعث مجبورا شہر سے باہر علاج کرنے پر مجبور ہیں جو اقتصادی طور پر عام اور متوسط طبقہ کے برداشت سے باہر ہے بالخصوص غریب عوام کے لئے تو ناممکن ہے بیان میں کہاگیا کہ ہسپتالوں میں عوام کے بہتر اور صحیح علاج معالجے کیلئے سہولیات کا موجود ہونا از حد لازمی ہے اسکے ساتھ صوبے میں بہتر اور ماہر فزیشن اور سرجن موجود ہیں انہیں باہر تعینات کرنے کے بجائے کوئٹہ کہ ہسپتالوں میں سرکاری سطح پر تعینات کرکے انکے صلاحتیوں سے فائدہ اٹھا یا جاسکتا ہے ڈاکٹروں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی اور انکے جائز تحفظات کو دور کرنے اور ان پر توجہ دینے کو اگر ممکن بنایا جائے تو ہر سخت سے سخت بیماریوں کا علاج بھی کوئٹہ میں ہی ممکن ہوگا بیان میں کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی ٬ ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی کو دور کرنے اور ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی کی جانب صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے زمہ دار حکام کی توجہ کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی غرض سے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے زمہ دار حکام انقلابی اقدامات اٹھا کر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کرے تاکہ عوام صحت سمیت دیگر شعبوں کے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :