ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ 6 نومبر 2016ء کو لی جائے گی‘ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کا اعلامیہ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:14

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ امیدوار جنہوں نے تعلیمی سال 2016-17ء کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ کے لیے فارم جمع کروائے ہیں انکی پری انٹری ٹیسٹ 6 نومبر 2016ء کو لی جائے گی۔

(جاری ہے)

تمام امیدواراں کو مطلع کیا گیا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے لیے انکی ایڈمٹ سلپیں جاری کی گئی ہیں٬اعلامیہ کے مطابق امیدوار جنہوں نے فارم جمع کروائے ہیں وہ 24 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک اپنی سلپیں حبیب بینک کی برانچز جہاں انہوں نے فارم جمع کرائے تھے وہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔