پنجاب کی پاپولیشن پالیسی بنالی گئی ہے ٬ صوبائی وزیر بہبود

محکمہ کمٹیڈ این جی اوز مذہبی سکالرز ٬ سول سوسائٹی کے اشتراک سے کام کر رہا ہے٬ زکیہ شاہنواز

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر بہبود آباد بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی پاپولیشن پالیسی بنالی گئی ہے محکمہ کمٹیڈ این جی اوز مذہبی سکالرز ٬ سول سوسائٹی کے اشتراک سے کام کر رہا ہے تین سال قبل کام کی رفتار سست تھی لیکن اب فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے ادارے کی استعداد کار میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے فیصلہ سازی کا عمل بھی جاری ہے یہی وجہ ہے اب عوامی سطح پر فیملی پلاننگ کے متعلق شعور پیدا ہو رہا ہے پنجاب میں بہبود آبادی کے فیملی ہیلتھ کلینک اور ہیلتھ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ابھی حال ہی میں 38 موبائل سروس یونٹس کو پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کی صحت اور بہبود آبادی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے فنگشنل کیا گیا ہے جو چلتا پھرتا ہسپتال ہونے کے ساتھ ساتھ مفت اور معیاری خدمات عام لوگوں کو فراہم کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آج یہاں صوبائی وزیر نے ایک مقامی ہوٹل میں پاپولیشن کونسل آف پاکستان اور محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے اشتراک سے منعقدہ فیملی پلاننگ 2020ء کے مقاصد کے حصول کے متعلق بین المسالک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہا کہ سوشل مو بلائز رز کو حتمی اہداف دے دیئے گئے ہیں انڈروئیڈ سسٹم کے تحت تمام بہبود آبادی کے کلینکس سینٹرز کے عملے کو مانیٹر کیا جا رہا ہے -RITs سینٹرز میں باقاعدہ فیملی پلاننگ سروسز سے متعلق پیشہ وارانہ تربیت دی جا رہی ہے لیکن تعلیم ٬صحت اور پاپولیشن کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو مل کر ب-ڑھتی ہوئی آبادی میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے ہمارے سامنے ترکی کی آبادی کی مثال موجود ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ نے سینٹرز اور کلینکس آلات جراحی وٹامن کی٬مانع ادویات اور دیگر ضروری سامان مکمل کر چکا ہے -انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے ان کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائی-صوبائی وزیر نے مذہبی سکالر ز سے کہا کہ بچوں میں مناسب وقفے کے حوالے سے اسلامی نقطہ نظرکے متعلق لوگوں کو بتائیں انہیں ماں اور بچے کی صحت کا احساس دلائیں کیونکہ مسلسل بچوں کی پیدائش سے بچوں میں معذوری اور دوران ڈلیوری بہت سی پیچیدگیوں کا خدشہ ہوتا ہے ۔

اجلاس میں چیئرمین وزیر اعلی انفارمیشن ٹاسک فورس محمد مالک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے میڈیا سٹریٹجی اور موثر آگاہی مہم کے متعلق تجاویجز پیش کیں- انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم رکن ہے اور عوامی سوچ پر اثر انداز ہونے بہترین ذریعہ ہے اس لئے محکموں کومیڈیا کے اشتراک تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب میں پلاننگ اور محنت کی کمی نظر نہیں آتی-لیکن جذبہ اور لگن کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں ایم پی اے نجمہ افضل ٬ بہبود آبای ڈاکٹرعصمت طاہرہ ٬ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب نعیم الدین راٹھور٬ فرید پراچہ ٬ڈاکٹر زیبا ستار٬ ڈاکٹر بابر اور ایڈیشنل ڈی جی صحت ڈاکٹر اختر رشید نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ (ایم سلیمان)

متعلقہ عنوان :