حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اساتذہ احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں٬ گرین ٹیچر الائنس پنجاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب میں شامل اساتذہ تنظیمو کے ضلعی و مرکزی عہدیداران آج صبح 10 بجے (23اکتوبر) ناصر باغ لاہو ر میں اکٹھے ہوں گے۔پہلے ہر تنظیم اپنی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد کرے گی اور بعد ازاں تمام تنظیموں کا مشترکہ اجلاس 2 بجے دن چئیر مین گرینڈ ٹیچرز الائنس ظفر جمیل کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

جس میں احتجاجی شیڈول وحکمت عملی کا اعلان ہوگا۔یہ حالات حکومتی رویہ کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ گزشتہ 8 سالوں سے نام نہاد ماہرین تعلیم نے وزیر اعلی پنجاب کی آنکھوں میں دھول جھونک رکھی ہے ۔تعلیمی اہداف میں ناکامی پر سزائیں ان نام نہاد ماہرین و مشیران کی دینی چاہئیے جو اپنی نوکر ی پکی کرنے کے چکر میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں ۔دیگر صوبوں میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن ہو چکی ہے لیکن ہمیں دو سال سے ٹرخایا جا رہا ہے۔اور سخت سزائیں اور دور دراز تبادلے کئے جا رہے ہیں۔جو کہ ظلم کے مترادف ہے۔ اساتذہ برادری کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے اور اسی میں اساتذہ کی بقا ہے۔ (رانا وقاص عظیم)

متعلقہ عنوان :