پشاور٬ مادرجمہوریت نصرت بھٹو کی زندگی جیالوں کے لئے مشعل راہ ہے٬

انجینئر محمد ہمایون خان رہنماء پیپلز پارٹی کا نصرت بھٹو کے سالگرہ کے موقع پرپیغام

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے کے سابقہ صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان نے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو بیوی٬جوان بیٹوں اور شہید بیٹی بے نظیر بھٹو کی ماں بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی ملک کے متفقہ آئین جمہوری اداروں کی مضبوطی اور عوام کے حقوق کے لئے جوجدوجہد کی ملک کے عوام کی خاطر اپنا شوہر قربان کرتے دیکھا اپنے لخت جگر جوان اور نہتے دونوں بیٹوں کو شہید ہوتے ہوئے برداشت کیا اپنی لاڈلی بیٹی کو شہید ہوتے دیکھا جو ناقابل فراموش ہے اور تاریخ کا عظیم اور دردناق باب ہے بیگم نصرت بھٹو کو اٴْن کی عظیم قربانیوں اور ملک و قوم کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی زندگی تمام جیالوں کے لئے مشعل راہ ہے کیونکہ وہ ہمارے لئے ماں کی حیثیت رکھتی تھی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے بھٹو خاندان کی قربانیوں اور انتھک جدوجہد کی مثال تاریخ میں کہی اور نہیں ملتی پیپلز پارٹی ایک جہد مسلسل کا نام ہے پیپلز پارٹی کے قائدین اپنے شہید قائدین کی سوچ اور ویثرن کے مطابق اپنے جدوجہد جاری رکھیں ہوئے ہیں بیگم نصرت بھٹو عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ٬انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک تحریک کا نام ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو٬ مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹواور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کے پایا تکمیل تک بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :