چوہنگ میں واقع ایک نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم ایک طالب علم صالح پراسرار طور پر جاں بحق

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) چوہنگ میں واقع ایک نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم ایک طالب علم صالح پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو طالب علموں کی حالت غیر ہونے پر انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تینوں طالب علموں نے ہوسٹل کے کمرے میں کپی شراب پی تھی جس سے صالح کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :