ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ کے حکم پرتھانوں میں ضبط کی گئی منشیات کی بھاری کھیپ تلف کردی گئی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:09

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ کے حکم پر لسبیلہ بھر کے تھانوں میں ضبط کی گئی منشیات کی بھاری کھیپ تلف کردی گئی۔ منشیات جوڈیشنل مجسٹریٹ حب کی نگرانی میں تلف کی گئی٬ اس موقع پرپاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل کیپٹن٬ ڈی ایس پی لیگل اور تحصیلدار اوتھل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ عبدالقیوم لہڑی کے حکم پر لسیبلہ بھر کے پولیس تھانوں میں مختلف مقدمات میں پکڑی گئی فیصلہ شدہ منشیات کی بھاری کھیپ اوتھل کے نواحی علاقے کھرڑی میں جوڈیشنل مجسٹریٹ حب عبدالمقید کی نگرانی میں تلف کردی گئی جس میں ملکی اور غیرملکی شراب کی 4945بوتل ٬ 106کاٹن شراب٬ چرس 3400کلوگرام٬ افیون 31کلوگرام٬ ہیروئن 31کلوگرام٬ کرسٹال 6کلوگرام٬ گٹکا 523کلوگرام اور 406کاٹن گٹکا نذر آتش کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل کے کیپٹن طاہر٬ ڈی ایس پی لیگل عثمان غنی اور تحصیلدار اوتھل عبدالجلیل کھوسہ بھی موجود تھے۔ منشیات تلف کرنے کا افتتاح لسیبلہ سول سوسائٹی نیٹ ورک کے نمائندے محمد عمر لاسی نے کیا جبکہ اس موقع پر کوسٹ گارڈ اوتھل اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :