نوجوان اسلامی پاکستان کی جدوجہد اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کر یں ٬ہدایت الرحمان بلوچ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اہلیان بلوچستان اور خصوصاًنوجوان طبقہ اسلام وپاسکتان سے محبت کرتے ہیں ہم پاکستان کو اسلامی اور بلوچستا ن کو خوشحال بنائیں گے قوم کو مسائل وپریشانیوں سے نجات دلاکر حقیقی اسلامی پاکستان بنائیں گے کرپٹ مافیا کا احتساب ب ضروری ہے نعروں اور بے عمل اعلانات یا نیے پاکستان نہیں صرف اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے اسلامی پاکستان کیلئے ہی ہمارے آبائواجدادبزرگوں اور ہیروزنے قربانیاں دی ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان میں فعال ہوگا اور نوجوان جماعت اسلامی یوتھ میں شامل ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفترمیں جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے نئے صدر جمیل احمدمشوانی ٬نئے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد صادق مینگل سے مشاورتی اجلاس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میںلوٹ مار٬ کرپشن٬ بدعنوانی کے نظام کی گنجائش نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارا پیارا پاکستان کرپٹ مافیا اور طبقہ اشرافیہ کی جاگیر نہیں ہے نوجوان اسلامی پاکستان کی جدوجہد اور وطن عزیز پاکستان کے دفاع ٬ حفاظت اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر یں اس موقع پر جمیل احمدمشوانی اور محمد صادق مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اسلام ووطن سے محبت کرنے والے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی بہتر راہنمائی کی جائیں انشاء اللہ جماعت اسلامی یوتھ کے پلیٹ فارم سے ہم بلوچستان کے نوجوانوں کو متحد ومنظم کریں گے اور اسلامی پاکستان کے قیام اور خوشحال بلوچستان کا سفر کامیاب ہوگا اورہمیں اپنی منزل ضرور ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :