حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ٬نواز شریف قوم سے معافی مانگ کر مستعفی ہوجائیں ٬ضلعی رہنما پی ٹی آئی ذاکر حسین ناوڑہ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:09

صحبت پور)آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف ضلع صحبت پور کے سینئر رہنماء میونسپل کمیٹی کے جنرل کونسلر ذاکر حسین ناوڑہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2نومبر کو اسلام آباد صرف بند نہیں ہوگا بلکہ فائنل ہوگا حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں میاں محمد نواز شریف کو چاہیئے کہ قوم سے معافی مانگ کر مستعفی ہوجائیں 2نومبر کو پاکستان کی غیو ر عوام کا دھرنا ثابت کردے گاکہ یہ عمران خان کا فیصلہ نہیں بلکہ پاکستان کی پوری عوام کا فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد جانے والے قافلوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تویہ حکومت ِ وقت کو بہت مہنگا پڑے گا۔