کوئٹہ ٬جامعہ بلوچستان کے ایمپلائز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری٬ وائس چانسلر نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) جامعہ بلوچستان کے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تقریب حلف برداری جامعہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر رحیم بخش مہر نے الیکشن رپورٹ پیش کی اور نو منتخب کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر محمد اقبال بلوچ٬ جنرل سیکریٹری عبدالخالق ٬ رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی٬ اساتذہ اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وائس چانسلر نے باقاعدہ طور پر نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور جامعہ بلوچستان کے ملازمین پر اہم زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صوبے کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور آج کا یونیورسٹی گزرے ہوئے یونیورسٹی سے بہت مختلف ہے اور آنے والا اس سے اور مختلف ہوگا۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہمارے آنے والی نسل اور صوبے کے تعلیم کی مستقبل یونیورسٹی سے وابسطہ ہے اور اللہ نے ہمیں یہ موقع دیا ہے کہ ہم اس ادارے کو ترقی سے ہمکنار اور اس کی خدمت کریں اور یونیورسٹی کے فلاع و بہبود کے لئے اپنے تمام توانائیاں سرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے تمام جائز مسائل کو حل کیا جائے گا اور ملازمین کے ایسے مسائل نہیں جو حل طلب نہ ہوں۔

اور مجھے امید ہے کہ نو منتخب کابینہ یونیورسٹی کی ترقی و بہتری کے لئے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں گے۔ تقریب سے نو منتخب صدر محمد اقبال بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ انہوں نے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان آج ترقی کی جانب گامزن اور تمام معاملات بخوبی حل ہورہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وائس چانسلر اسی طرح ملازمین کے مسائل کو حل کریں گے اور ہم جامعہ کی ترقی کیلئے ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :