ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے محکمانہ امتحانات کا شیڈول جاری ‘ 14 سی20 نومبر تک ہونگے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے محکمانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا‘ امتحانات 14 سی20 نومبر تک ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اس حوالے سے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے سیشن ججز سول فوجداری آئینی اور جنرل نالج سے متعلق تحریری امتحان دینگے محکمانہ امتحان میں 100 سے زائد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شرکت کرینگے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے منظوری دیدی ہے