لاہور٬دو بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر خود پرتیل چھڑک کرخود سوزی کر لی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) لاہور کے علاقہ ہنجروال میں دو بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر خود کو تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہنجروال کی رہائشی 30 سالہ شازیہ نامی خاتون نے کا اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر اس نے خود پر تیل چھڑکا اورآگ لگا لی جبکہ شازیہ کے شوہر غلام عباس کا کہنا ہے کہ گھر میں معمولی جھگڑے کی بنا پر اہلیہ نے خود کو آگ لگائی ہے۔ ریسکیو عملہ نے بروقت پہنچ کر شازیہ کو جناح ہسپتال پہنچا دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق شازیہ کا جسم 90 فیصد جل چکا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ۔