شوگر کے مریض کی ٹانگ کٹنے سے بچانے پر ڈاکٹر محمد عارف کیلئے 50 ہزار روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان

منصب روزگار ہی نہیں بلکہ خدمت خلق کا موقع فراہم کرتا ہے ‘شہباز شریف

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال قصور کے اچانک دورے کے دوران ایک شوگر کے مریض کی ٹانگ کٹنے سے بچانے پر ہسپتال کے ڈاکٹر محمد عارف کے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اور ذاتی دلچسپی لیکر مریض کی ٹانگ کٹنے سے بچانے پر ڈاکٹر محمد عارف کیلئے 50 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا- انہوںنے کہا کہ مجھے ڈاکٹر محمد عارف جیسے مسیحا کو خلق خدا کی خدمت کرتے ہوئے دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے - وزیر اعلی نے اس موقع پر ڈاکٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد عارف جیسے جذبے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آپ سب کو کام کرنا ہے اور خلق خدا کی خدمت کی مثالیںآپ کے اپنے ہسپتال میں موجود ہے - ہسپتال میں آنے والے مریض نہیں بلکہ آپ کے اپنے ہیں اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنا آپ کی ذمہ داری ہے - اللہ تعالی نے آپ کو جس منصب پر فائز کیا ہے وہ ذریعہ روزگار ہی نہیں بلکہ آپ کو خدمت خلق کا موقع دیا ہے جو عبادت سے کم نہیں - اس منصب پر رہتے ہوئے آپ دین اور دنیا دونوں کما سکتے ہیں -

متعلقہ عنوان :