اسلامی انقلاب کا قافلہ اضا خیل سے روانہ ہو گیا ہے جو سراج الحق کی قیادت میں منزل پر پہنچ کر رہے گا٬جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان کا اجتما ع سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کا قافلہ اضا خیل سے روانہ ہو گیا ہے ا ور سراج الحق کی قیادت میںیہ قافلہ منزل پر پہنچ کر رہے گا۔وہ دوروزہ اجتماع عام سے افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔مشتاق احمد خان نے کہا اجتماع میں وزیرستان سے چترال تک لاکھوں لوگوں میں بہت بڑی تعداد میں خواتین شامل ہیں اور میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اتنی بڑی تعداد میں خواتین کو اکٹھا نہیں کر سکتی۔

مشتاق احمد خان نے قبل ازیں خواتین کے پنڈال میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کیا اور صوبہ کی تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع منعقد کرنے پر حلقہ خواتین کو مبار ک دی ۔مشتاق احمد خان نے دونوں خطابات میں کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے چوروں کے لوٹنے کے لیے پاکستان نہیں بنایا تھا یہ اسلام ٬ترقی٬خوشحٓالی اور آزادی کے لیے بنا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عیاش ٹولے نی70سال اس ملک کی دولت اور خزانوں کو لوٹا یہ لوگ عیش اور مزوں کے لیے لندن اور دبئی جاتے ہیں اور لوٹ مار اور کرپشن کے لیے یہاں حکومت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں وہ نظام لائے گی جس میں کوئی تعلیم٬علاج اور چھت سے محروم نہیں رہے گا۔اس پاکستان میں انصاف نہیںبکے گا۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عوام حقوق کے حصول کے لیے اٹھ جائیں میں ان سے کہتا ہوں کہ جسٹس صاحب ابزرویشن سے کام نہیں چلے گا٬لوگوں کو اٹھنے کا درس دینے کے بجائے چور اور لٹیرے حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر ان کو جیلوں میں بھیج دیں۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ نیلے پیلے جھنڈوں کا دور گذر گیا ہے۔عوام نے سب کو آزما لیا ہے ہر پارٹی اپنا دور گزار چکی ہے اور جواب میں قوم کو لوڈ شیڈنگ٬مہنگائی٬بے روزگاری اور نا اانصافی دی ہے۔جماعت اسلامی کے چار ارکان اسمبلی نے پونے چار سال میں قومی اسمبلی کی350ارکان پر سبقت حاصل کی ہے۔ہمارے پاس دیانت بھی ہے اور صلاحیت بھی۔انھوں نے کہا کہ دو دن خیبر پختوخوا کے لاکھوں افراد اور خواتین انقلاب کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔

ہم صوبہ کوا ٓئینی اور مالیاتی حقوق دیں گے۔50فی صد گیس اور تیل یہاں سے نکلتا ہے اور آئین کے مطابق آمدنی کا حصہ ہمیں نہیں دیا جاتا۔بجلی یہاں پیدا ہوتی ہی13فی صد حق آئین نے ہمیں دیا ہے یہاں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے دیکھیں یہاں 20گھنٹے کے حساب سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔جماعت اسلامی اور سراج الحق کا دورا ٓئے گا تو کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی پاکستان قرض دینے والا ملک بنے گا پانچ سال میں یہ ایشیا ئی ٹایگر اور دس سال میں سپر پاور بنے گا۔اجتماع نے ثابت کر دیا ہے کہ صوبہ کی خواتین٬کسان٬اساتذہ طلبہ٬بچے٬ اور بوڑھے وجوان ہمارے ساتھ ہیں اور اسلامی انقلاب اب اس ملک کا مقدر ہے۔مرد اور خواتین کی شرکت کے ھوالے سے یہ اجتماع ریکارڈ ساز ہے۔

متعلقہ عنوان :