نوشہرہ کلاں میں ٹریکٹر ٹرالی ٹائی راڈ کھلنے سے اُلٹ گئی٬ 19باراتی شدید زخمی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:04

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) نوشہرہ کلاں میں ٹریکٹر ٹرالی ٹائی راڈ کھل جانے سے اُلٹ گئی ٹرالی میں سوار 19باراتی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں زخمیوں کو DHQنوشہرہ اور LRHپشاور منتقل کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق باراتیوں سے بھری ٹرالی پیرسباق میں مہندی کی رسم ادا کر کے پیر پیائی جارہے تھے کہ کنڈر کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی کا ٹائی راڈ کھولنے سے اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 19سے زائد بچے اور خواتین سمیت مرد بھی شدید زخمی ہوگئے جن میں گل لہدیٰ زوجہ علی رحمان ٬سجاد ولد نوشاد ٬عالیہ دختر چینار٬عثمان ولد اشرف اور صدیقہ وغیرہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :