نوشہرہ٬مسلم لیگ (ن )کے مقامی رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:04

نوشہرہ٬مسلم لیگ (ن )کے مقامی رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور ضلعی کونسل کے سابق امیدوار پر موٹرسا ئیکل چڑھ دوڑ ھی جس سے وہ موقع پر جاںبحق ہوگئے موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل چھوڑکر فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما اور بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل نوشہرہ کے سابقہ امیدوار درویش خان ولد نوروز خان سکنہ کنڈر کابل ریور کے مقام پر مردان روڈ عبور کر رہے تھے کہ اس دوران ایک تیز رفتار موٹر سائیکل ان پر چڑھ دوڑھی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاںبحق ہوگئے اور موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :