نوشہرہ٬نامعلوم مسلح افرادکی گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ ٬شوہرجاںبحق ٬بیوی شدید زخمی ٬ملزمان فرار

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:04

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کر کے ایک ماہ قبل شادی کر نے والے دلہا کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے بیوی شدید زخمی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب پولس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق سدرہ زوجہ عدنان سکنہ اضاخیل نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ ہم اپنے کمرے میں محو خواب تھے کہ رات تقر یباً2بجے نامعلوم مسلح افراد گھر میں گھس گئے اور ہم پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میرا شوہر عدنان ولد طاہر خان موقع پر جابحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے میں زخمی ہوگئی اور ملزمان ارتکاب جرم کر نے کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :