حیسکو ڈویژنل اکائونٹس آفیسر ادارے میںباپ کی حیثیت رکھتے ہیں٬ عبدلطیف نظامانی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) حیسکوکے ڈویژنل اکائونٹس آفیسر ادارے میںباپ کی حیثیت رکھتے ہیں جو کام کرنے والے تمام ملازمین کے مالی بوجھ کو بروقت ادا کرکے انکی زندگی کی گاڑی کو رواں دواں رکھتے ہیں لہذا دیگر اسٹاف کی طرح انکا اسکیل بھی 16سے بڑھا کر 17کیا جائے ۔ تاکہ انکا مالی بوجھ نہ صرف کم ہوسکے بلکہ دیگر اکائونٹس اسٹاف سے بھی انکو ترجیح حاصل ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA)کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ھال حیدرآباد میں حیسکو سے تعلق رکھنے والے ڈویژنل اکائونٹس آفیسر کے ایک بڑے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت محمد علی٬ سرور جعفری اور نعمان پرویز کررہے تھے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری محمد اقبال قائمخانی٬ ملک سلطان علی٬ اقبال احمد خان٬ محمد حنیف خان٬ عبدالوحید پٹھان٬ بھی موجود تھے قبل ازیں قائد مزدور عبداللطیف نظامانی کو وفد نے بتایا کہ یونین کی کاوشوں سے اکائونٹس ٬ کمرشل اور آڈٹ اسسٹنٹ کو جو پہلے BPS-14 میں کام کرتے تھے انکا اسکیل BPS-16 کرادیا ہے جبکہ ڈویژنل اکائونٹس آفیسر تاحال BPS-16میں ہی ہیں اور انکے جونیئر کی اسکیل میں تقریق ختم ہوگئی ہے لہذا ڈویژنل اکائونٹس آفیسر کے اسکیل بھی اپ گریڈ کیئے جائیں اور انہیں کم از کم BPS-16سے بڑھا کر BPS-17کیا جائے تاکہ سینئر اور جوینئر اسکیل کا فرق قائم رہ سکے ۔

(جاری ہے)

قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے وفد کی باتیں توجہ سے سنیں اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کا کام ہی مسائل کو حل کرنا اور حقدار کو حق دلانا ہے آپ کا اسکیل اپ گریڈ ہونا اب لازم ہوگیا ہے کیونکہ نچلے عہدے والے جب اپ ہوجائینگے تو آپ کا اسکیل بھی آگے ہونا چاہیے لہذا یونین آپکے مطالبے کی نہ صرف بھرپور حمایت کرتی ہے بلکہ آپکو BPS-17دلانے میں اپنا کردار بھی ادا کریگی اور صرف آپ کے ہی نہیں بلکہ جن جن کیڈر کے اسکیل اپ نہیں ہوئے ہیں ان سب کے اسکیل بھی اپ گریڈ کرائے جائینگے تاکہ ملازمین میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

اور ویسے بھی ڈویژنل اکائونٹس آفیسر تمام ملازمین کی تنخواہوں کو وقت پر ادا کرانے میں بہ احسن و خوبی اپنا کردار ادا کررہے ہیں جسکے لیے وہ قابل ستائش ہیں ۔ ڈویژن اکائونٹس آفیسر کے وفد میں جو دیگر شرکاء قابل ذکرتھے ان میں محمد عمران انصاری٬ قربان علی جاموٹ٬ تسلیم حسین٬ عبدالغفور٬ سلطان محمود٬ محمد نعیم٬ مجاہد علی٬ سروش ٬ محمد اقبال٬ طارق محمود ٬ سلیم احمد٬ سرفراز عالم٬ عمران قریشی٬ رشید خانزادہ ٬ اقبال پٹھان٬ رفیق احمد وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔ 10-16/--280