شہر کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیئے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں٬ میئر حیدر آباد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ ہم شہر کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیئے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں٬ اس کیلئے ہر وہ اقدام کررہے ہیں جو شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی کیلئے بہتر ہے۔شہریوں نے ہم سے بڑی توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں اور ہم ان توقعات پر پورا اترنے کے لیئے مصلحت و سیاست سے بالا تر ہو کر اپنی تمام تر صلاحیتوںکا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد صراف اینڈ جوئیلر گروپ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ میئر حیدرآباد سید طیب حسین کا حیدرآبادصراف اینڈ جوئیلرز گروپ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا٬سندھی ٹوپی و اجرک کے تحائف پیش کئے۔

(جاری ہے)

٬ میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے صراف اینڈ جوئیلرز گروپ کے آفس میں 5روزہ ڈائمنڈ گریڈنگ کورس کا افتتاع کیااس موقع پر جیمز اینڈ جویئلری ڈولپمینٹ کمیٹی کے چیئرمین مصطفی عباسی نے اپنے خطاب میں حیدرآباد میں زیورسازی کی صنعت اور تجارت سے وابستہ نوجوانوں کو حیدرآباد میں مستقل ٹریننگ سینٹر٬ ضعیف بے آسراء افراد کیلئے شیلٹر ہوم اور ریشم بازار چاڑی پر قائم کچرہ ڈیپو پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

بعدازاں حیدرآ باد صراف ا ینڈ جیولر ز گروپ کے صدر چندریگر فرید راجپوت جنرل سیکرٹیری عبدلروف موٹلانی٬ چیئرمین جیمز اینڈ جوئیلری ڈولپمینٹ کمیٹی مصطفی عباسی نے میئر حیدرآباد کو صرافہ بازار اور اس سے ملحقہ گلیوں میں صفائی ستھرائی اور تعمیر و مرمت کا معائنئہ کر وایا اور صفائی ستھرائی اور تعمیر و مرمت کے ناقص کاموں کی توجہ مبذول کروائی میئر حیدرآباد نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی اور تعمیر و مرمت کے کام کو معیاری کروایا جائے گا اور کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔