چارسدہ٬ سرکاری سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیاں اپنی عروج پر

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:03

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) ضلع چارسدہ میں سرکاری سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیاں اپنی عروج پر جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں مختلف سکولوں کے درمیان کرکٹ٬ والی بال٬ بیڈمینٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے۔کرکٹ کامیچ شوگرملز گرائونڈ پر کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول شکر ڈھنڈ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول محمد ناڑی کو ہرا کر زونل فاینل میں پہہنچ گیا ۔

والی بال کی میچ گورنمنٹ ہائی سکول پڑانگ نے گورنمنٹ ہائی سکول شہود عالم نستہ کو جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول آگرہ اور گورنمنٹ ہائی سکول بابڑہ نے اپنی میچ جیت کر زونل فائنل کی لئے کوالیفائی کرلیا۔ ہاکی میں گورنمنٹ ہائی سکول حیات االلہ شہید نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عمر حیات شہید کو شکست دیکر ڈسٹرکٹ فاینل میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

۔ ٹیبل ٹینس کے مقابلے گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی حمید گل کے ٹیبل ٹینس ہال میں ہوئے جس میں گورنمنٹ ہائی سکول گل خطاب نے گورنمنٹ ہائی سکول کلاڈھیر کو شکست کودیکر ڈسٹرکٹ فاینل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر دی۔

سراج محمد صدر ٹورنامنٹ نے تحصیل سپورٹس سیکرٹری محمد شعیب٬ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی حمیدگل کے علاوہ ڈپٹی ایجوکیشن افیسر ظہور حان کے ہمراہ سکولوںاور گرائونڈ کا معائنہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قراردیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کے لیے ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔