کیپٹل ہائوس چاروں صوبوں کے چیمبر آف کامرس ٬ تجارتی انجمنوں کے لیڈران ٬ بیرون ممالک سے آنے والے تجارتی اور سفارتی وفود سے رابطے کا اہم ذریعہ ہے ٬رہنما صنعت و تجارت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) تجارت وصنعت سے وابستہ ممتاز رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کی عمارت"کیپٹل ہائوس"کو چاروں صوبوں کے چیمبر آف کامرس اور تجارتی انجمنوں کے لیڈران اور بیرون ممالک سے آنے والے تجارتی اور سفارتی وفود سے رابطے کا اہم ذریعہ قراردیا ہے۔کیپٹل بلڈنگ کاافتتاح وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ہفتے کو اسلام آباد میںکیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پراپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار زبیرطفیل نے کہا کہ یہ کثیر المنزلہ عمارت طویل عرصے سے التوا ء کا شکار تھی تاہم اس عمارت کو مکمل کرانے میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک٬ سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ٬ فیڈریشن آف کامرس کے صدر عبدالرئوف عالم نے بنیادی کردار ادا کیا جبکہ فیڈریشن کے دیگر صدور نے بھی اپنے اپنے ادوار میں اس عمارت کیلئے کام کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے عمارت کی تعمیر میں موثر کردار ادا کرنے پر معروف بلڈر وڈیویلپرعارف جیوا کا بھی شکریہ ادا کیا۔فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے سابق صدرسینیٹر الیاس احمد بلورنے کہا کہ اسلام آباد مرکز ہے اور فیڈریشن کے عہدیداران کے کام حکومتی نمائندوں اور بیوروکریسی سے ہوتے ہیں اور فیڈریشن کا صدر کیپٹل بلڈنگ میں بیٹھ کرروزمرہ کام مکمل کراسکتا ہے تاہم کراچی کے فیڈریشن آفس کی مرکزی حیثیت قائم رہے گی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن چوہدری محمدسعید نے کہا کہ مبارک گھڑی ہے جس کیلئے موجودہ صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرئوف عالم٬سابق صدور افتخار ملک٬ایس ایم منیر اور دیگر کی خدمات لائق تحسین ہیں جبکہ اس بلڈنگ کی عمارت کیلئے آگاز میرے ہی ہاتھوں ہوا تھا جس میں میں بہت خوش ہوں۔یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز نے کہا کہ کیپٹل بلڈنگ کی عمارت کو مکمل کرانا یو بی جی کی قیادت کاعظیم کارنامہ ہے جس کیلئے فیڈریشن کے ہرفرد نے کوششیں کیں٬اس بلڈنگ کی بنیاد افتخار علی ملک نے رکھی جبکہ اسے مکمل کرانے کیلئے ایس ایم منیر نے ای ڈی ایف سے رقم دلوائی جس کے بعد یہ بلڈنگ مکمل ہوئی اور عبدالرئوف عالم کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے اپنی نگرانی میں اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

معروف بلڈر اور آباد کے سابق وائس چیئرمین عارف جیوا نے کہا کہ فیڈریشن کے صدر عبدالرئوف عالم کی محنت اور وژن کے مطابق کیپٹل بلڈنگ کو مکمل کراکے تاریخ میں اپنا نام لکھوایاہے اور انہوں نے ثابت کیا کہ اگر انسان چاہے تو اسے اسکی منزل مل سکتی ہے۔حمیداخترچڈھا نے کہا کہ میں نی2009میں اس بلڈنگ کیلئے جدوجہد شروع کی تھی کچھ عرصہ کام بند رہا لیکن بعد میں عبدالرئوف عالم ٬افتخار علی ملک٬ایس ایم منیر انتھک محنت سے اس بلڈنگ کو مکمل کیا جبکہ افتخار علی ملک نے اپنے والد محمدشفیع ملک کے نام پر ایک آڈیٹوریم بھی اپنے ذاتی اخراجات سے بنایا ہے۔

انجینئر دارو خان نے کہا کہ یو بی جی کی لیڈرشپ کی جدوجہد سے یہ شاہکاربلڈنگ مکمل ہوئی٬ کیپٹل بلڈنگ کے مکمل ہونے کا کریڈٹ فیڈریشن کے موجودہ اور پچھلے سال کے عہدیداروں اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کی قیادت کو جاتا ہے۔حاجی غلام علی نے کہا کہ فیڈرل ایریا میں ایف پی سی سی آئی کو ایک اچھے دفتر کی ضرورت تھی٬میں نے ابتدائی دنوں میں اس عمارت کیلئے کومت سے 10کروڑ روپے لاکر دیئے تھے٬اس عماعر کا سنگبنیاد طارق سعید اور سلطان چائولہ نے رکھا تھا اور پھر عبدالرئوف عالم اور میاں ادریس نے اسے مکمل کرانے کیلیء کام کیا٬بلاشبہ یہ ایک بہترین دفتر ہے۔

پاکستان کاسمیٹکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین آغامظہر نے کہا کہاس بلڈنگ کی تعمیر سے نہ صرف بیرون ممالک سے آنے والے تجارتی وفود سے بزنس کمیونٹی کے بہتر اور تیز روابط ہوسکیں گے بلکہ پنجاب کی ایسوسی ایشن اور چیمبرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں گے۔ #

متعلقہ عنوان :