خانیوال کی ریونیو حدود میں دفعہ144 کا نفاذ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:59

خانیوال۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)ڈی سی او زید بن مقصود نے خانیوال کی ریونیو حدود میں دفعہ144کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات 2016کے امتحانی مراکز کی200گز کی حدود میں اصل امیدواروں اور نگران عملہ کے سوا باقی تمام افراد کے داخلہ پر فوری پابندی عائد کردی ہے٬ ممنوعہ علاقہ میں ہر قسم کی کتاب ٬گائیڈ اور حل شدہ پرچہ جات ساتھ لے جانے پر پابندی ہوگی اور امتحانی مراکز کے 500گزکی حدود میں فوٹو سٹیٹ مشین لگانے کی بھی ممانعت ہوگی ۔