معاشرے سے جرائم کے خاتمہ کے لیے شہریوں کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا٬ ڈی پی او

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:59

خانیوال۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)معاشرے سے جرائم کے خاتمہ کے لیے شہریوں کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کو سن کر حل کرنا پولیس کی انفرادی ذمہ داری ہے اور پولیس کو باور کروا دیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو نا انصافی کے ذمرے میں آئیگااورایسے پولیس افسران کوگھر بھیج دیا جائیگا٬ انہوں نے مزیدکہا کہ جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس دن رات کوشاں ہیں اور اپنے ان فرائض سے ذرابھی غافل نہیں رہ سکتی۔