ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ٬موٹرسائیکل‘ طلائی زیورات سے محروم

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:57

ساہیوال۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل‘ طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات ساہیوال کے نواح میں 92/9-Lکے موڑ پر ہوئی یہاں محمد شہزاد رات کے وقت شہر سے واپس موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان پیچھے سے آئے اور گن پوائنٹ پر روک کر نقدی اورموٹرسائیکل کل مالیتی 1لاکھ25ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے٬ دوسری واردات قصبہ ہڑپہ میںہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے راشد علی کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات وغیرہ کل مالیتی1لاکھ 11ہزارروپے چرالئے٬پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :