نہر لوئر باری سے مسخ شدہ نعش برآمد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:57

ساہیوال۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)نہر لوئر باری دو آب سے مسخ شدہ نعش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق قادرآباد کے قریب نہر لوئر باری دو آب سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے٬نعش مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے شناخت نہیں ہوسکتی ٬ پولیس مصروف تفتیش ہے۔