کرنٹ لگنے سے 2 افرادجاں بحق٬ ایک زخمی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:57

چشتیاں۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) چشتیاں کے نواحی قصبہ بستی آرا قریشیاں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 افرادجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق جہانگیر٬ممتاز احمداور محمد قاسم ایک گھر میں پانی کا بور کررہے تھے کہ اچانک لوہے کا پائپ گھر کے اوپر سے گزرنے والی 11KVکی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں جہانگیر اورممتاز احمد موقع پر جاں بحق جبکہ محمد قاسم شدید زخمی ہو گیا جس کو تحصیل ہسپتال چشتیاں داخل کرادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :