شاہرگ میں نادرا آفس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شناختی کارڈ بنوانے میں سخت مشکلات کا سامناہے٬ مولوی علی محمد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:46

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) جمعیت تحصیل شاہرگ کے جرنل کو نسلر مولوی علی محمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحصیل شاہرگ میں نادرا آفس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شناختی کارڈ بنوانے میں سخت مشکلات کا سامناہے پیچیدہ شرائط کی وجہ سے 35 کلو میڑ ہرنائی سے مایوس لوٹنا پڑتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ تحصیل شاہرگ میں نادرا آفس کا عدم قیام غریب عوام کو قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہاہے 9 سال قبل ہرنائی کو ضلع کا درجہ دینے کیساتھ شاہرگ کو تحصیل کا درجہ دیا گیا لیکن 9 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود نادرا آفس کا قیام نہ ہوسکا جس وجہ سے تحصیل کے دور دراز علاقوں کے لوگ قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ضلع ہرنائی جانے پر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے انہوں نے کہا کہ 35 سے 40 کلو میڑ کا سفر طے کرکے ضلع ہرنائی جاتے ہیں لیکن پیچیدہ شرائط کی وجہ سے مایوس ہوکر لوٹ جاتے ہیں انہوں نے ڈی جی نادرا اور دیگر اعلیٰ احکام کی توجہ مبذول کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل شاہرگ میں نادرا آفس کے قیام کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :