ڈیرہ مراد جما لی ٬ بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف گرینڈآپریشن ٬سات بجلی چور گرفتار٬مقدمہ درج

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:44

ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ایکسین کیسکوآپریشن نصیرآباد ڈویژن عبدالسلام مینگل کی سربراہی میں اوستہ محمد شہر اورگردونواح علاقوں میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف گرینڈآپریشن کرکے براہ راست بجلی چوری کرتے ہوئے سات بجلی چوروںکو گرفتارکرکے ان کے خلا ف پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے بجلی چوروں کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے عوام اپنے بقایاجات کی ادئیگی کو فوری طورپریقینی بنائیں بجلی چورکتنے ہی بااثر کیوںنہ ہوں ان کے خلاف قانونی کاروائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو بلوچستان کے احکامات کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے بقایاجات کی وصولی اوربجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیا جارہاہے ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوانجینئر کیسکو نصیرآباد عبدالسلام مینگل نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا عبدالسلام مینگل نے کہاکہ نصیرآباد اورجعفرآبادکے مختلف علاقوں اورشہروں میں صارفین پر کیسکو کے کروڑوں روپے بقایاجات ہیں ان کی ادائیگی کیلئے بھرپورکوششیں کررہے ہیں اوران علاقوں میں کیسکونے آپریشن شروع کررکھاہے انہوںنے بتایا کہ گزشتہ شب اوستہ محمد سٹی اوردیگرعلاقوں میں اپنی نگرانی میں بجلی چوروں کے خلاف چھاپے مارکرکے سات بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے خلاف سٹی پولیس اوستہ محمدمیںمقدمات درج کرلئے گئے ہیںانہوںنے کہاکہ بجلی چوروں کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائیگااورکہاکہ بجلی چوری کرنا ایک قومی جرم ہے قومی اداروں سے تعاون نہ کرنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہیں ہماری اولین کوشش ہے کہ کیسکوکو ایک منافع بخش ادارہ بنا کر عوام کوریلیف دیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :