پنجگور لیویز کی آسامیوں پر میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں اقرباپروری اور سفارشی کلچر کے خلاف احتجاج کیا جائے گا٬ عوامی حلقے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:39

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) پنجگور لیویز کی آسامیوں پر میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں اقرباپروری اور سفارشی کلچر کے خلاف احتجاج کیا جائے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے عوامی حلقوں نے لیویز فورس کی آسامیوں پر میرٹ کے تحت بھرتیوں کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر حق داروں کی حق تلفی کرکے منظور نظر افراد کو بھرتی کیا گیا تو بھرپور احتجاج کرکے عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے عوامی حلقوں کے مطابق پنجگور میں چور دروازے سے مختلف محکموں میں بھرتیوں سے میرٹ پر اترنے والے نوجوانوں میں شدید مایوسی اور غم وغصہ پایا جاتا ہے حکومت عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے میرٹ کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :