Live Updates

عمران خان کو یوٹرن کا اسپیشلسٹ ہے ٬امیر مقام

دونومبرکے بعد بھی وزیراعظم اپنی کرسی پر ہی بیٹھے رہیں گے٬کپتان کی سیاست اور احتجاج دونوں سمجھ سے بالا تر ہے٬جلسے سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے عمران خان کو یوٹرن کا اسپیشلسٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ دونومبرکے بعد بھی وزیراعظم اپنی کرسی پر ہی بیٹھے رہیں گے٬کپتان کی سیاست اور احتجاج دونوں سمجھ سے بالا تر ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور کے علاقے گلبہار میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے پانی وبجلی امیر مقام کا کہناتھا کہ کچھ عناصر ملک میں ترقی نہیں چاہتے اورآئے روز منتخب وزیراعظم کے خلاف احتجاج کرنے میں مصروف ہے عمران خان کے اپنے ہی بنائے گئے احتساب کمیشن نے ان کے ہی وزیراعلی کی چوری کی نشاندہی کی کپتان اپنے وزیراعلی کیخلاف ایکشن لے ان کا کہناتھا کہ کپتان نے تین سوڈیم بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن ڈیم تو نہ بناسکا اب صرف کنواں ہی بنادے٬دونومبر کو کپتان کا اسلام آباد کو بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے٬ انہوں نے کہا کہ دونومبرکے بعد بھی نواز شریف ملک کے وزیراعظم ہی ہونگے ان کا کہناتھا کہ عوامی طاقت کے ذریعے پشاور اور خیبرپختونخوا کو ایک بار پھر مسلم لیگ ن کا گڑھ بنائے گئے جلسے سے خطاب کیدوران مسلم لیگ ن کے بانی رہنما صاحبزادہ خان عبدالقیوم خان کے مزار کی مرمت کا اعلان بھی کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات