ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اسکولز کرکٹ چمپین شپ 2016-17ء کی افتتاحی تقریب

مپین شپ میں ضلع سیالکوٹ کے سرکاری اور نجی اسکولوں کی 16بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی ضلعی حکومت کھیلوں کے فروغ اور بالخصوص کرکٹ کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:32

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اسکولز کرکٹ چمپین شپ 2016-17ء کی افتتاحی تقریب جناح کرکٹ اسٹیڈیم سیالکوٹ میں گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ چمپین شپ میں ضلع سیالکوٹ کے سرکاری اور نجی اسکولوں کی 16بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ضلعی حکومت کھیلوں کے فروغ اور بالخصوص کرکٹ کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے انٹرا سکولز ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپورٹس معاشرے سے منفی رججانات کے خاتمہ میں ہم کردار ادا کرتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں موبائل فون٬ لیپ ٹاپس اور دیگر وڈیوگیم میں اپنا وقت اور توانائیاں کرنے کی بجائے کھیلوںکے میدان میں آکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کھیلوں کے فروغ اور بالخصوص کرکٹ کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے ۔چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سیالکوٹ ملک محمد اشرف٬ صدر ڈی سی او سیالکوٹ عمران ٹونی٬ سیکرٹری ملک فیصل خورشید٬سابق ٹیسٹ کریکٹر زاہدفضل٬ ذوالفقار ملک٬ شاہد میر ایڈووکیٹ٬ چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون٬ ممبر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ اعجار احمد غوری اور اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ افتخار گوندل نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

چیئرمین سیال ملک محمد اشرف نے ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد کیلئے 2لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ انٹر سکولز ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دیکھانے کا موقع ملے گا اور ٹیلنٹ ابھر کا باہر آئے گا۔ یاد رہے انٹر سکولز کرکٹ چمپیئن شپ میں کل 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار پولز اے ٬ بی ٬ سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے اور پول کی ہرٹیم کو 3میچ کھیلنے ہونگے اور پوائنٹس بنیاد پرسیمی فائنل کی ٹیموں کا انتخاب ہوگا 20اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل میچیز جناح کرکٹ اسٹیڈیم اور انور خواجہ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں اور سفید بال استعمال کیا جائے گا۔

تمام ٹیموں کے پلیئر میں ڈی سی اے کی جانب سے کلر کٹس سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ قبل ازیں ڈی سی او کا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں سے تعارف کروایا گیا۔ ڈی سی او نے امید کا اظہار کیا کہ اس ٹورنامنٹ کی بدولت شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :