پنجاب میں اساتذہ کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں٬ گرینڈ ٹیچر الائنس

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) گرینڈ ٹیچرزالائنس پنجاب کے رہنماؤں ظفر جمیل ٬ سید سجاد اکبر کاظمی٬محمد امتیاز طاہر٬رئیس احمد میر٬ رانا لیاقت ٬ رانا عطا محمد٬ چوہدری محمد صفدر ٬ رانا سلطان محمود٬ ظفر اقبال روانہ نے کہا کہ ہم پنجاب میں اساتذہ کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم اساتذہ برادری کو تنہا نہیںچھوڑیں گے۔

انہیں منظم ا ور متحدکر کے ان میں پائی جانے والی مایوسی اور تعلیمی دنیا پر چھائے اندھیروں کاخاتمہ کریں گے ۔ حکومتی سطح پر اساتذہ کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلے معاشرے کو بانجھ کر رہے ہیں جس سے اطمینان کی جگہ خوف ٬ تعلیم کی جگہ صرف لفاظی٬ تدریس کی جگہ غیر تدریسی فرائض کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اساتذہ برادری تمام اختلا فات بالا طاق رکھ کر ہمارا ساتھ دے تاکہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے حصول کے لئے ٬ پیف و دانش سکولز اتھارٹی سے سکولوں کی واپسی کے لئے ٬ سزاؤں اور تبادلہ جات کے خلاف اور آئندہ آنے والے دنوں میں تعلیم و اساتذہ کے خلاف کئے جانے والے ظالمانہ اقدامات کا سامنا کیا جا سکے۔

گرینڈ ٹیچرزالائنس پنجاب23 اکتوبر بروز اتوار دن2 بجے ناصر باغ لاہور میں ہونے والے اجلاس عام میں احتجاجی تحریک کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :