سیالکوٹ٬فائرنگ ٬ ریسٹورنٹ کے ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) تھانہ حاجی پورہ کی حدود میںفائرنگ کرنے اور ریسٹورنٹ کے ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہباپورہ روڈ پر واقع ریسٹورنٹ کے ملازمین کو نامعلوم افراد نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور فائرنگ کرکے خوف ہراس پیدا کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ریسٹورنٹ کے منیجرمحمد سلیم کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی ہے۔دریں اثناء گیپکو آفس سیالکوٹ کے ملازمین کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے والی2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شاہ سیداں میں پولیس نے ایس ڈی او گیپکو الیاس کی رپورٹ پرگیپکو آفس میں اہلکاروں کو خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے والے ذیشان اور کیشور کے خلاف مقدمہ کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان ذیشان اور کیشور کا میٹر گیپکو کی جانب سے کاٹ لیا گیا تھاجس پر ملزمان نے اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔